دینی مدارس میں پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب پڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد تمام رجسٹرڈ دینی مدارس میں بورڈ کا تیار کردہ نصاب پڑھایا جائیگا نصاب کو اتحاد تنظیم مدارس پاکستان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی
جمعہ 17 نومبر 2017 21:33
(جاری ہے)
اتحاد تنظیم مدارس کو میٹرک ، ایف اے کی مساویت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دینے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔
فیصلے کے مطابق اتحاد تنظیم مدارس کے تعاون سے یہ نیا نصاب رائج کیا جائے گا۔ اسی طرح حکومت رجسٹرڈ مدارس میں اتحاد تنظیم مدارس کے تعاون سے جدید طرز کی کمپیوٹر اور سائنس لیبز بھی بنائے گی ۔ تمام رجسٹرڈ مدارس میں پہلی سے دسویں تک مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔نئی کتابیںدینی مدارس کی مشاورت سے تیار ہوں گی ۔جامعہ نعیمہ کے مہتم اعلیٰ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ دینی مدارس کا نصاب مکمل طو رپر پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کے ماتحت کیا جارہا ہے ۔نصاب کی کچھ نئی کتابیں مدارس میں متعارف کرائی جارہی ہیں۔ نصاب کو ترتیب دینے کے لئے بورڈ کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ دینی مدارس کے نصاب کومکمل طو رپر پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ کے ماتحت لانے کا اقدام کیا گیا تو اس کی مخالفت کریں گے ۔ یہ ہونا چاہیے کہ اگر کوئی دینی مدرسہ اس نصاب کو رائج کرنا چاہیے تو اسے کی اجازت ہو گی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.