پنجاب یونیورسٹی اور لیورپول یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ہفتہ 18 نومبر 2017 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی اور لیورپول یونیورسٹی انگلینڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میںلیہسٹ کیمپس لیورپول انگلینڈ میں منعقدہ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان جبکہ لیورپول یونیورسٹی انگلینڈ کی جانب سے ڈین انسٹی ٹیوٹ آف ویٹرینیری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سوسان ڈوسن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کا مقصدبائیولوجیکل سائنسز کے میدان میں تعلیمی روابط کو بڑھانے کے علاوہ مشترکہ تحقیق اور طلبہ وفود کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے جوائنٹ ٹرانزیشنل ایجوکیشن لنک پروگرام کو شعبہ زوالوجی پنجاب یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کیا جبکہ انگلینڈ کی مختلف یونیورسٹیوں اور ریسرچ آرگنائزیشنز کے دس رکنی وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کی۔اس مطالعاتی دورے میں پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے لند ن کے نیچرل ہسٹری میوزیم، کولسٹر چڑیا گھر، چیسٹر چڑیا گھر لیورپول دیکھنے کے علاوہ یونیورسٹی آف برمنگھم میں ہونے والی سالانہ ایروزول سائنس کانفرنس میں بھی شرکت کی اور تحقیقی مقالے پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :