شاہد اور شردھا کپور ایک اور فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) بالی وڈ کو حیدر جیسی کامیاب فلم دینے والی شاہد اور شردھا کپور کی جوڑی ایک اور فلم میں جلوہ گر ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی نئی فلم ’’ بتی گل میٹر چالو ‘‘ کیلئے فلم ساز شاہد کپور کے مدمقابل شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔یہ فلم قانون کے موضوع پر بنے گی جسے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدوماتی‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو اس وقت تنازعات کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :