افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر۔19ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
افغانستان نے 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے ،پاکستان کی پوری ٹیم صرف63رنز بنا سکی حریف ٹیم کے اکرام فیضی 107رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے
اتوار 19 نومبر 2017 15:01
(جاری ہے)
مجموعی اسکور 91رنز پر پہنچا تو ابراہیم زردان بھی36رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
اکرام فیضی اور درویش رسولی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتربنادی، درویش 18رنز کی اننگز کھیل کر محمد موسی کا شکار بنے۔نثار وحدت 7اورطارق استانکزئی5رنز بناسکے۔دوسرے اینڈ پر وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام فیضی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 113گیندوں پر دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 107رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے قیس احمد اور نوید عبیدکو آئوٹ کیا، انہوں نے بالترتیب 14اور 2 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم افغانستان کی جانب سے دئیے جانے والے ہدف کے تعاقب میں آغاز میں ہی ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم صرف 63رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔محمد طحہ 19اور حسن خان 10رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کے مجیب نے 5، قیص احمد نے 3 اور وفادار نے ایک وکٹ حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.