پشاور، خیبر پی کے ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی دن برائے ٹر یفک متاثرین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122 )کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی دن برائے ٹر یفک متاثرین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا.ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق تقریب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں ذخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ روڈ کے اوپر اپنی جان کی حفاظت کیلئے سیفٹی رولز اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے دوران سفر خصوصی طور پر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کو یقینی بنائیں جس سے شہری ہیڈ انجری سے محفوظ رہے سکتے ہیں.انہون نے کہا کہ پاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں اب تک لاکھوں خاندانوں کے جگر گوشیدنیاسے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں روڈ حادثات میں اموات کی وجہ پانچویں نمبر پر ہے حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ درانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :