جیکب آباد ،مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا،خودکشی کی ہے پولیس، ملزم فرار

پیر 20 نومبر 2017 19:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) جیکب آباد میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا ،خودکشی کی ہے پولیس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میںواقع قصبہ حضور بخش مغیری میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی 22سالہ بہن شبیران زوجہ صدام کلہوڑو کو رپیٹر سے فائر کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیاحدود کی پولیس کے مطابق عورت نے پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کی ہے علاقے میں قتل کی باتیں گردش میں ہیںواضح رہے کہ مذکورہ تھانے کی حدود میںعمو ماایسے واقعات ہوتے ہیں جسے پولیس خودکشی قرار دیتی ہے ذرائع کے مطابق بھاری رشوت لیکر پولیس قتل کے واقع کو دبا دیتی ہے اور میڈیا کو خودکشی بتایا جا تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :