پشاور،قومی اور صوبائی سطح پرحکمرانوں کی غیر سنجیدہ رویوں نے حساس حالات پیدا کئے،سکندر حیات خان شیرپائو
ملک میںبد امنی کی صورتحال پیدا ہوئی،حکمرانوں کی غیر اہم ایشومیں بلاجواز الجھائو کی وجہ سے ملک و قوم کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوااوران میں پائی جانے والی مایوسی اور غیر یقینی حد درجے بڑھ گئی،صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی
پیر 27 نومبر 2017 20:47
(جاری ہے)
سکندر شیرپائو نے کہا کہ یہ بات بڑی افسوسناک ہے کہ حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے آنے والے انتخابات پر اپنی تمام ترتوجہ مرکوز کردی ہے اور مختلف منصوبوںکے ذریعے عوام کو ٹرخا رہی ہے جودراصل عوام کی خدمت نہیں بلکہ الیکشن کمپین ہے۔
انھوں نے اسلام آباد دھرنا کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے سنگین ہوا اور بروقت اور موثر حکمت عملی کی فقدان کے باعث اس کو ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا جو جمہوری روایت کے سراسر منافی ہے۔انھوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا لہٰذا حکمران مزید وقت ضائع کئے بغیر ملک و قوم کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انھوں نے کہا کہ پہلے پانامہ کیس اور اب اسلام دھرناکی وجہ سے بہت سے اہم قومی مسائل پس پشت چلے گئے جس میں فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام سرفہرست ہے۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں فوری طور پر شامل کرے تاکہ قبائلی عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے ساتھ ساتھ ان کو قومی دھارے میں لایا جائے۔انھوں نے ملک میں فوری طور پر تمام میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا نیٹ ورک بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.