ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں ساتویں جماعت کے طالب علم سمیت2 جاں بحق ،8شدید زخمی ہوگئے

اتوار 3 دسمبر 2017 17:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ساتویں جماعت کے طالب علم سمیت دو جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک 1122کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر پل بگڑی کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالر سے گر کر ساتویں جماعت کا طالب علم شر جیل جاں بحق ۔

(جاری ہے)

ساہیوال اولڈ ہڑ پہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک نوجوان افتخار جاں بحق جبکہ جہاز گرائونڈ کا ایک 21سالہ عثمان ،101سکس آر کا 21سالہ احسان ،گئو شالہ کا 20سالہ آصف،آڑا تلہ کا 35سالہ غلام عباس شدید زخمی ہو گئے ۔

جہاز گرائونڈ چوک میں موٹر سائیکل رکشہ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ریسکیو 1122کا ڈرائیور 35سالہ عقیل شدید زخمی ہو گیا جبکہ نور شاہ روڈ پر رکشہ الٹ جانے کے نتیجہ میں نور شاہ کے عبد اللہ کی 7سالہ بچی عائشہ 19سالہ تنویر اور چک 53جی ڈی کا 28سالہ قاسم شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں نیورو سر جری وارڈ میں ریسکیو 1122کے ڈرائیور عقیل ،7سالہ عائشہ اور 21سالہ عثمان کی حالت نازک ہے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔