ممتاز بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی سندھ میں مزید مضبوط ہو گئی ہے ب لاڑکانہ سے بھی جیت کر دکھائینگے، عارف علوی

تحریک انصاف سندھ میں کسی بھی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی، کیا ایم کیو ایم نے مہاجر ووٹ اور پی پی نے سندھیوں کے ووٹ کاٹھیکہ لیا ہوا ہے،سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے اتنا تنگ آچکے ہیں کہ تیزی سے وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پیپلزپارٹی نے سندھ کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا، صوبائی صدر پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 دسمبر 2017 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ہو یا پھر اسلام الدین شیخ یا دوسرے الیکشن میں ہم سے ہار جائینگے ممتاز بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی سندھ میں مزید مضبوط ہو گئی ہے اور اب لاڑکانہ سے بھی جیت کر دکھائینگے پاکستان تحریک انصاف سندھ میں کسی بھی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی ایم کیو ایم نے مہاجر ووٹ اور پی پی نے سندھیوں کے ووٹ کاٹھیکہ لیا ہوا ہے نواز شریف سے عمران خان نے استعفیٰ مانگا تھا نہیں دیا تو عدالت نے نکال باہر کیا جو خود اپنے پا?ں پر کلہاڑی مارتے ہیں انہیں کیا کہا جا سکتا ہے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے اتنا تنگ آچکے ہیں کہ تیزی سے وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پیپلزپارٹی نے سندھ بھر کا برا حال اور شہروں کو کھنڈر بنایا ہوا ہے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ یادگار ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں نیشنل فرنٹ کے رہنمائوں و پی ٹی آئی کے کارکنان شہزادو بھٹو ، ایوب شر ، اللہ واسایو ، غلام یاسین مہر ، سیف علی بھٹو و دیگر کی جانب سے منعقد استقبالیہ تقریب اور بعد ازیں جتوئی ہا?س میں منعقد جلسے اور زرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری آغا ارسلان پٹھان، صوبائی نائب صدر دیدار جتوئی ، ڈویڑنل رہنما غلام عباس عرف پپو چاچڑ ،میر صوبدار خان جتوئی ، ضلعی صدر مبین جتوئی ، منور چوہان ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، لیڈیز ونگ کی صدر صفیہ بلوچ، عبدالمجید پٹھان و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں پولیس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،ایم کیو ایم والوں کا ایک اور دھڑا سلیم شہزاد کی شکل میں بن گیا ہے ایم کیو ایم والوں کو ماں کہتی ہے بیٹھ جا?ں ابو کہتے ہیں نہیں بیٹھنا پی پی اور ن لیگ نے ہمیشہ ووٹ کی تذلیل کی ہے ایک ووٹ پر پیشاب تو دوسرا ووٹر کو تھڈے مار کر باہر نکال دیتا ہے پاکستان سے افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہئے پاکستان واحد ملک ہے جس نے افغانیوں کو لمبی پناہ دی ہے سردار ممتاز بھٹونے عمران خان کے بارے میں تاثرات دیئے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلا پاکستان لیڈر عمران خان دیکھا ہے جو پاکستان اور پاکستان میں رہنے والوں کیلئے گہری سوچ رکھتا ہے انشائ اللہ سردار ممتاز بھٹو و دیگر رہنما?ں کیساتھ ملکر سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرینگے پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اکیلے ہی انتخابات لڑے گی اور سندھ کے تمام حلقوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر سندھ کے مظلوم عوام کی بے لوث خدمت کریگی۔