نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی ،ْ شیخ رشید احمد کا الزام
لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت
جمعرات 7 دسمبر 2017 15:31
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے ،ْاس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے ،ْاگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے ،ْنوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.