پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا رکن منتخب

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:20

اسلام آباد۔ 07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم(او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹیو کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔گزشتہ ہفتے ہیگ میں ایشیاء گروپ کے ارکان نے پاکستان کو او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن کی حیثیت سے تقرری پر اتفاق کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی کانفرنس آف سٹیٹ پارٹیز نے فیصلے کی توثیق کر دی۔

کانفرنس نے ایشیاء گروپ سے مزید تین ملکوں انڈونیشیا،ایران اور عراق کی ایگزیکٹیو کونسل کی ممبر شپ کیلئے توثیق کردی۔1997میں او پی سی ڈبلیو کے قیام سے لیکر آج تک پاکستان کو ایگزیکٹیو کونسل کی مسلسل رکنیت کا اعزاز حاصل ہے۔پاکستان متعدد شعبوں میں او پی سی ڈبلیو کی سرگرمیوں میں فعال شرکت اور تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :