64ملین ڈالرسے زائدمالیت کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن چوری ہوگئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:32

64ملین ڈالرسے زائدمالیت کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن چوری ہوگئی
سلوینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) 64ملین ڈالرسے زائدمالیت کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن چوری ہوگئی۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی یاکرپٹوکرنسی کی مارکیٹ نائس ہیش کے مطابق ا س کے بٹ کوائن والٹ کاموادچوری کرلیاگیاہے۔کمپنی کے مطابق سکیورٹی میں نقب کی اس واردات میں 64ملین امریکی ڈالرکانقصان ہواہے۔

(جاری ہے)

نائس ہیش کے مارکیٹنگ کے سربراہ ’’ آندریج پی سکرابہ‘‘کے مطابق جمعرات کے روزہونے والی ہیک ’’چوری‘‘ جوماہرانہ سوشل انجینئرنگ کے ساتھ ایک نہایت پیشہ ورانہ واردات تھی جس کے نتیجے میں 4700 بٹ کوائن جن کی مالیت 63.92 ملین ڈالرہے چوری ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ کمپنی مقامی انتظامیہ سے تعاون کررہی ہے تاہم مزیدتفصیلات دینے سے انکارکردیا۔

اس سے قبل نائس ہیش نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میںکہاتھاکہ وہ نقب کی واردات کی تفتیش کے سلسلے میں 24 گھنٹوںکیلئے سروس معطل کررہے ہیں۔ہیش ٹیگ نے صارفین کویہ ہدایت بھی دی کہ وہ اپنے پاس ورڈتبدیل کردیںکیونکہ وہ سانحے کے باعث پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہیش ٹیگ کمپیوٹرپرڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے بدلے پراسسنگ ٹائم فروخت کرنے والے افرادکوباہم ملانے والی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ کامقام ہے۔

متعلقہ عنوان :