وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے لندن کے میئر صادق خان کی ملاقات
بطور میئر لندن ان کے انتخاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور وہ ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے،وزیراعظم
جمعرات 7 دسمبر 2017 21:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔ دونوں کے قریبی اور خوشگوار تعلقات برطانیہ میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے مزید مستحکم ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے لندن کے میئر کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود مواقعوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے لندن کے میئر کو بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں طلب سے زائد توانائی موجود ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کامیاب کوششوں کی بدولت پاکستان برطانیہ کے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لندن کے میئر اور ان کا وفد جس میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، لندن میں یہ پیغام پہنچائے گا کہ پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور بامعنی تعاون کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ لندن کے میئر صادق خان نے وزیراعظم کو حکام، میڈیا اور مختلف کاروباری شخصیات سے اپنی کامیاب ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی طرف سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے غلط تاثرات کو دور ہوئے ہیں اور وہ اور ان کی ٹیم پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 1.7 ملین پاکستانی نژاد شہری ہیں جو اپنے ورثہ پر فخر کرتے ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ان کی وجہ سے خصوصی قرابت حاصل ہے۔ انہوں نے بریکزٹ کے بعد یو کے میں موجود کاروباری مواقع سے پاکستان کو بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک بالخصوص دولت مشترکہ کے ممالک کے ساتھ قریبی اقتصادی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ لندن کے میئر کی حیثیت سے پاکستان اور لندن کے مابین قریبی روابط کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ لندن کے میئر نے وزیراعظم کو پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 28 نومبر 2017ء کو برٹش میوزیم میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ مجسمہ لنکنز ان میں رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.