ْ قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،
جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ،بے لوث خدمت اور اخلاقی اتھارٹی کی بالادستی زیادہ اہم ہے ،فوج ایک ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے ،فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،بلوچستان کے 25 ہزارطلبافوج اورایف سی کے زیر انتظام اداروں میں زیر تعلیم اورصوبے کے 20ہزار نوجوان پاک فوج میںفرائض سر انجام دے رہے ہیں،ہمارامستقبل روشن اور ہمارے نوجوان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، کل کا بلوچستان قومی ترقی کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے پاس وافر وسائل موجود ہیں ،ضرورت صرف انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں اورچیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب جنرل باجوہ کا تربت میں ایم آر آئی سینٹر قائم کرنے اور پہلے سے اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے قیام کو تیز کرنے کا بھی اعلان
جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18
(جاری ہے)
سیمینار سے میڈیا ،سول سوسائٹی اور معروف شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے 25 ہزارطلبافوج اورایف سی کے زیر انتظام اداروں میں زیر تعلیم ہیں ،بلوچستان کے 20ہزار نوجوان پاک فوج میںفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 600 سے زائد افسران فوج میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں،بلوچستان کے 232 کیڈٹس پی ایم اے کاکول میں تربیت حاصل کررہے ہیں،بلوچ نوجوان ایئر فورس ، نیوی اور دوسرے سیکیورٹی اداروں میں بھی کا م کر رہے ہیں ، ہمارامستقبل روشن اور ہمارے نوجوان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ،بے لوث خدمت اور اخلاقی اتھارٹی کی بالادستی زیادہ اہم ہے ۔انھوںنے کہاکہ فوج ایک ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے ۔فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ کل کا بلوچستان قومی ترقی کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے پاس وافر وسائل موجود ہیں ،ضرورت صرف انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت میں ایم آر آئی سینٹر بھی قائم کرنے اور پہلے سے اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے قیام کو تیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.