پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ‘ شوکت علی

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:33

پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) نامور گلوکار شوکت علی نے کہا کہ پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ،سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی ثقافت یکجا ہوتی ہے تو پاکستان بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شوکت علی نے کہا کہ بیرون ممالک جانے والے فنکاروں کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر ہونا چاہیے اور ایسی کوئی بھی حرکت نہیںکرنی چاہیے جس سے پاکستان کے نام پرکوئی حرف آئے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجابی زبان صرف پنجاب تک محدود نہیں یہ میٹھی زبان پوری دنیا میں متعارف ہے اور غیر ملکی بھی گیتوں پر جھوم اٹھتے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔