
سردار جی 3 میں ہانیہ کو شامل کرنے پر بھارت تلملا اٹھا، فلم ورکرز یونین دلجیت کے پیچھے پڑگئی
منگل 24 جون 2025 21:22

(جاری ہے)
FWICE کے صدر بی این تیواری نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے ایک پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرکے بھارتی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، انہوں نے ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کی توہین کی ہے، ایسے وقت میں جب ملک حساس حالات سے گزر رہا ہے، ان کا پاکستانی فنکار کو ترجیح دینا ان کی وفاداری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔
بی این تیواری کا کہنا تھا کہ اگر فلم کہیں بھی ریلیز ہوئی تو ہم عدم تعاون کی ہدایت جاری کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دلجیت دوسانجھ کو ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کام (فلمیں یا کانسرٹ)نہیں ملے۔فلم سردار جی 3 کی ٹیم نے بھارت میں ممکنہ مخالفت اور احتجاج کے خدشے کے پیش نظر فلم کو صرف اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام نے متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکانٹس پر پابندی لگادی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
-
اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
-
دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکارکے عشق میں مبتلا ، منگنی کرلی
-
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
-
شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا،سائرہ یوسف
-
ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
-
گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.