معروف فوک گلوکار عالم لوہارکی 46 ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی

منگل 24 جون 2025 20:08

معروف فوک گلوکار عالم لوہارکی 46 ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) معروف فوک گلوکار عالم لوہارکی46ویں برسی 3جولائی کو منائی جائے گی۔عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا انہیں گانے کی صنف ’’ جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا ۔

(جاری ہے)

ان کے معروف ترین گانوں میں ’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں‘‘ ، ’’ دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ‘‘ ، ’’ موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی ‘‘ ، ’’ بول مٹی دیا باویا ‘‘ سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔عالم لوہار 3 جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا تھا۔