والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی ،جس سے راہ گیروں کو پانی پیتے دیکھا تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا،اداکار یاسرحسین

منگل 24 جون 2025 17:35

والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی ،جس سے راہ گیروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔ یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے اور بوتلیں بھرتے دیکھا تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا۔یاسر حسین نے کہاکہ یہ ایک چھوٹا سا نیکی کا عمل تھا جو وقت کے ساتھ ذہن سے محو ہو گیا تھا، مگر آج اس کے اثرات دیکھ کر انہیں دوبارہ ایسا قدم اٹھانے کی ترغیب ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس طرح کا کام کرتے رہیں گے اور اسے اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کریں گے۔سوشل میڈیا صارفین نے یاسر کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔