Live Updates

عمران خان کی حکومت نہ لاسکا توسیاست کوخیرباد کہہ دوں گا،شیخ رشید کااعلان

فروری تک چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی اوریہ جیل میں ہوں گے،جلدشریف خاندان سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔پی ٹی آئی کےعوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 17:24

عمران خان کی حکومت نہ لاسکا توسیاست کوخیرباد کہہ دوں گا،شیخ رشید کااعلان
جڑانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ لاسکاتوسیاست کوخیربادکہہ دوں گا،فروری تک چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی اور یہ جیل میں ہوں گے،جلد شریف خاندان سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔انہوں نے جڑانوالہ میں تحریک انصاف کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان سیاست سے نیست ونابود ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

کہا تھا کہ ان کاسپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا لیکن یہ مذاق سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ مارچ سے پہلے ان کاکک مارچ ہوجائے گا۔ فروری تک چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی اور یہ جیل میں ہوں گے۔ شیخ رشید نے اعلان کیاکہ عمران خان کی حکومت نہ لاسکا توسیاست کوخیربادکہہ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 70سالوں کے دوران 40ارب کاقرضہ لیاگیا۔موجودہ حکومت نے چارسالوں 35.4ارب کاقرضہ لیا۔پاکستان کاکوئی وزیرخزانہ نہیں ہے۔ سب اقامے پرچل رہے ہیں۔وزراء بھی اشتہاری ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات