اسلام آباد، عدالتی حکم پر تھانہ آبپارہ پولیس نے گھر میں گھس کر لڑکی پر تشدد کر نیو الے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
بااثر ملزمان کی گرفتاری کی بجائے پولیس نے مدعی کو تھانے کے چکر لگوانا شروع کردیئے ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی جاسکی
جمعہ 8 دسمبر 2017 20:42
(جاری ہے)
مدعی مقدمہ محمد نذیر ولد حاجی محمد خان نے درج کرائے گئے مقدمہ میں پولیس کو بتایا کہ دو نومبر 2017 ء کو فہد یاسین نای اوباش نوجوان نے دو نامعلوم سداتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس کر مدعی کی بیٹی پر تشدد کیا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے ، اسی موقعہ پر مدعی کے بیٹے نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔
مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان پستول اور آہنی راڈ کے ذریعے لڑکی اور اس کے بھائی پر تشدد کیا جبکہ گھر مین سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی اور گھر کے مرکزی گیٹ پر بھی راد اور ٹھوکریں ماریں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل بھ ملزمان مدعی کے اہل خانہ کو ذدوکوب کر چکے ہیں ؒ مدعی نے درخواست کی کہ ملزمان کے خلاف تشدد کرنے اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کے آحوالے سے مقدمے کا اندراج کیا جائے۔ دوسری جانب بااثر ملزمان نے آبپارہ پولیس پر دبائو ڈالتے ہوئے ایک ماہ تک اندراج مقدمے سے روکے رکھا۔ تاہم مدعی نے پولیس کی جانبداری کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا اور مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی جس پر عدالت نے آبپارہ پولیس کو حکم دیا کہ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آبپارہ پولیس کی جانب سی6 دسمبر کو مقدمے کا اندراج کرلیا گیا تاہم تاحال پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے آحوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی بلکہ ملزمان کے زیر اثر پولیس اہلکاروں نے مدعی کو تھانے کے چکر پہ چکر لگوانا شروع کردیئے ہیں اس حوالے سے مدعی محمد نذیر نے بتایا کہ پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا نہ ہی انکوائری آگے بڑھ سکی ہے جبکہ مقدمے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی ذوالفقار علی نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ انکوائری کی وجہ سے مقدمے کے اندراج میں تاخیر ہوئی ہے تفتیش کا عمل جاری ہے جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.