مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی حالت زار تشویشناک ہے ، مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار
مودی حکومت کشمیری نوجوانوں کو سیاست کا ایندھن بنارہی ہے،بیان
اتوار 10 دسمبر 2017 14:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری نوجوانوں کو سیاست کا ایندھن بنارہی ہے اور گجرات انتخابات میں فتح حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کر رہاہے اور دوسری طرف کشمیری عوام کے حقوق کو سلب کیا گیاہے۔ سینئر وکیل ایڈوکیٹ محمد امین بٹ نے باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو صرف اس لئے عتاب کانشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو دانستہ طورپر بھارت کی جیلوں میںٹھونسا جارہا ہے تاکہ انہیں ذہنی ٹارچرکیاجائے۔کانفرنس میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں مسئلہ کشمیر کو ایک بین الاقومی مسئلہ قراردیتے ہوئے اس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیاگیا۔قرارداد میںتحریک آزادی کشمیر کو عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے باز آجائے۔قرار داد میں وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاںبند ،بنیادی حقوق بحال ، ماروائے عدالت قتل،فرضی جھڑپوں اور نظربندوں پر قاتلانہ حملوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس میں جیلوں میں نظر بندحریت پسندوںکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور عالمی برداری سے اپیل کی گئی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مداخلت کرے۔پروفیسر حمیدہ نعیم اورایڈوکیٹ ارشد اندرابی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ حریت رہنمازمردہ حبیب،تنویر فاطمہ ،محمد مقبول صوفی، بار کے سابق صدر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا ، ایڈوکیٹ سید منظور احمد ،ایڈوکیٹ محمد یوسف پرے،ایڈوکیت بشیر صادق،،ایڈوکیٹ ناصر قادری، ایڈوکیٹ اسرار،سابق بیروکریٹ فرحت قریشی، شکیل قلندر ، ماجد مجروع اورعبدالمجید زرگرنے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.