پاکستان نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کردیا

اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

پیر 11 دسمبر 2017 12:41

پاکستان نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے، بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کررہا ہے۔