پنجاب پولو ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

پیر 11 دسمبر 2017 20:28

پنجاب پولو ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ 2017ء کل بروز منگل 12 دسمبر سے شروع ہوگا،آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ پانچ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں نیوایج اور ماسٹر پینٹس شامل ہیں۔ گروپ بی میں زرعی ترقیاتی بینک، گارڈ گروپ اور بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم شامل ہے۔

آج بروز منگل دوپہر تین بجے پہلا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک اور گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو دوپہر دوبجے نیوایج کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے ہوگا ۔فائنل بروزاتوار 17 دسمبر کو ہوگا۔پول اے میں نیوایج کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، شاہ شمیل عالم اور احمد علی ٹوانہ ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں احمد بلال ریاض، بلال حئی اور حمزہ مواز خان شامل ہیں۔ پول بی میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، راجہ ارسلان نجیب اور ثاقب خان خاکوانی، گارڈ گروپ کی ٹیم میں تیمور علی ملک، احمد زبیر بٹ، احمد نواز ٹوانہ اور تیمور مواز خان ، بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم میں ابوبکر صدیق، صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث اور حسام علی حیدر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :