پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیںحکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیںحکومت افغانستان کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے گزشتہ 128 واقعات میں سے 125 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کا 43فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں اور حقانی اور طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انہی علاقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور افغانستان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔