پاکستان میں مقیم چینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے پر پاکستان کے قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا
میاں محمد ندیم منگل 12 دسمبر 2017 16:40
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق چینی کونسل جنرل نے اپنے شہریوں کا جرائم میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر جرائم میں ملوث افراد کو ٹرائل کے بعد پاکستان کے قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سینیئر پولیس حکام نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی جانب سے کوئی بڑا جرم اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان افراد کا زیادہ شراب پینا ایک معمولی جرم ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی چینی کو شراب کے نشے میں پکڑا جاتا ہے تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جاتا ہے جہاں اس کی حالت بہتر ہونے کے بعد ہم اسے واپس چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی چینی شہری کو کسی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ قانون صرف چینی باشندوں کے لیے نہیں بلکہ تمام بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے لیے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں دو چینی شہریوں کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اے ٹی ایم اسکمنگ فراڈ کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.