ہنگو،عوامی مفادات کے ترقیاتی منصو بوں پر سیاست چمکا نا خام خیالی ہی, شا ہ فیصل خان

منگل 12 دسمبر 2017 20:32

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء)عوامی مفادات کے ترقیاتی منصو بوں پر سیاست چمکا نا خام خیالی ہے ۔گزشتہ 4سال میں عوام کے 60 سالہ احساس محرومی کا ازالہ ممکن بنا یا ۔گیس رائلٹی کے مجموعی طورپر 62کروڑ روپے کے رائلٹی فنڈز سے ضلع ہنگو کے تمام علاقوں کو گیس فراہمی یقینی بنا ئیں گے ۔دو غلے پن کی سیاست کی گنجائش با قی نہیں رہی ۔

ترقی اور خو شحالی کا انقلاب بر پا کرنا ہمارا مشن ہے ۔رکن صو بائی اسمبلی ہنگو شا ہ فیصل خان نے سنئیر صحا فیوں سے خصو صی بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ صو بے کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی مخا لفین بھی صو بائی حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی میگا پر اجیکٹس کی تکمیل سے عوام کے بہترین مفادات میں کئے گئے ۔انقلابی عمل کو تسلیم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شاہ فیصل خان نے کہا کہ عوام پر خدمت کے نام پر سیاسی بھاگ دوڑ کے احسا نات کر نا خد مت کے جذبے کی تو ہین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی حقیقی معنوں میں بے لو ث خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔ایم پی اے نے کہا کہ پا کستا ن تحریک انصاف کے دور اقتدار میں کو ہاٹ ہنگو جی ٹی روڈ کی تعمیر ،تعلیم کے شعبے میں 22 نئے سکولوں کی تعمیر ،شہر اور مضافاتی علاقوں میں مو اصلات کے شعبے میں سڑکوں کے تعمیراتی منصو بے ،صحت ،آبپا شی ،آبنو شی ،بجلی اور دیگر شعبوں میں اربوں رو پے کی لا گت سے ترقیاتی منصو بوں کی تکمیل سے ترقی کا نیا با ب شر وع ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو میں 1300 کنال اراضی پر یو نیو رسٹی کے قیام کی منظو ری اور 10ہزار کنال اراضی پر ایچ ڈی اے منصو بہ ترقی کے لئے سنگ میل ثا بت ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی منصو بہ میں وفاقی حکو مت کی جا نب سے صو بائی حکو مت کو فراہم کردہ دس فی صدگیس رائلٹی فنڈز سے اضلاع کو محض دو فی صد کے حساب سے جمع شدہ گیس رائلٹی فنڈز کے کروڑں روپے سے شہر مضافات کے ہزراوں گھرانوں کو عنقریب گیس فراہمی یقینی بنا ئیں گے انہوں نے کہا کہ گیس فراہمی منصو بہ پر سیاسی دکانات چمکا نے خام خیالی سے زیادہ کچھ نہیں ۔

ایم پی اے شاہ فیصل نے کہا کہ عوام با شعو ر ہو چکے ہیں اور سبز با غات دکھا نے اور فر سودہ سیاست کے دعویداروں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخا لفین تحریک انصاف کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے بو کھلا ہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور عوامی طا قت سے دو بارہ بر سر اقتدار آکر عوامی خد مت کا مشن آگے بڑھائیں گے ۔