تعلیم کے شعبے میں یہ اعلی مقصد تب ہی حا صل ہو سکتا ہے جب طلباء و طالبات کی کر دار سازی بھی یقینی بنا ئی جا ئے، اقبال ظفر جھگڑا
تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج کے 2008 میں پبلک سیکٹر یونیورسٹی کی حیثیت حاصل کر لینے کے بعد ،یقینا نئے چیلنجو ں کا سامنا ہونا لازمی امر ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اس ادارے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر مقابلے کا ما حول بھی دستیاب ہوا ہے،اسلامیہ کالج کی تقریب اسناد تقریب سے خطاب
منگل 12 دسمبر 2017 21:26
(جاری ہے)
گورنر نے ادارے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کی جا نب سے پیش کی گئی سالانہ کارکردگی رپورٹ کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یقینا آج کی شاندار کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ما ضی کی کئی ایک کامیابیوں کی بنا پر بھی یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی مستقبل میں بھی اپنی شاندار تاریخی کامیابیوں کا معیار بر قرار رکھی گی۔
گورنر نے ادارے میں پانچ نئے شعبوںبشمول آئی۔ٹی۔انڈسٹریل اینو ویشن، سنٹر برائے اومک سا ئنسز، سنٹر آف میٹیریل ریسرچ، اور سنٹر برائے گندھارا سٹڈیز کے قیام کو سرا ہا اور کہا کہ یہ پیش رفت نئے سنگ میل کی حیثیت سے نئے افق کی جانب سفر میں راہنمائی کا زریعہ ثابت ہو ںگی اور یوں اس خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گورنر نے جو کہ صوبے میں سر کاری شعبے کی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں یہ بھی واضح کیا کہ یقینا علمی و تحقیقی صلا حیتوں کے بل بوتے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پوری انسانیت خا ص طور پر وطن عزیز کی فلاح و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر نے کے قابل ہوں گے۔گور نر نے یہ امر بھی واضح کیا کہ یقینا معیار کا نعم البدل کو ئی چیز بھی نہیں ہو سکتی اور تعلیم کے شعبے میں یہ اعلی مقصد تب ہی حا صل ہو سکتا ہے جب طلباء و طالبات کی کر دار سازی بھی یقینی بنا ئی جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ بلا شبہ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ذہنوں میں یہ احساس اجاگر کریں کہ اس پیارے وطن کو امن، سلامتی اور استحکام سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گورنر نے فار غ التحصیل ہو نیوالے طلباء و طالبات کو بھی اس باوقار تار یخی ادارے میں زیر تعلیم رہنے پر مبارکباد دی اور یہ امر بھی یاد دلایا کہ ان کی کامیابیوں میں ان کے والدین بھی برابر کے حصہ دار ہیں کیونکہ انہی کی قربانیوں، حوصلہ افزائی اور مدد و سرپرستی کی بدولت وہ یہ دن دیکھنے کے قابل ہو ئے ہیں۔ گورنر نے انہیں یہ امر بھی یاد دلایا کہ وہ اپنے ادارے، اہل خانہ اور پوری قوم کے احسان مند ہیں اور اس تمنا کا اظہار کیا کہ وہ اسی معیار کے مطابق اس احسان کا صلہ چکانے کے قابل ہو سکیں۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہو ئے ادارے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں کے سر براہان، فارغ التحصیل ہو نیوالے طلباء و طالبات اور مختلف شعبوں کی نما ئندہ شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.