پشاور ضلعی انتظامیہ کی دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر کاروائی

گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پر 42 افراد کو گرفتار کر لیا

منگل 12 دسمبر 2017 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے تجاوزات ، گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پر 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرطارق حسین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں ، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈز اور دیگر کی چیکنگ کی۔

کاروائی کے دوران نیوسیون الیون ریسٹورنٹ اور طورے کباب ہائوس دلہ زاک روڈ کے منیجرز کو دکانوں سے باہر تجاوزات قا ئم کر نے پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ دبئی تھری سٹار ریسٹورنٹ کے منیجر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

دلہ زاک روڈ پر اپنی دکانوں سے باہر سڑک کے اوپر پھل فروخت کر نے پر بیشتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کاروائی کے دوران دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر دیگر ریسٹورنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی۔

صفائی ناقص صورتحال اور دکانوں سے با ہر تجاوزات قا ئم کر نے پر بیشتر ریسٹورنٹ مالکان کو گرفتار کیا۔ جبکہ اس دوران گرانفروشی اور تجاوزات قائم کر نے پر مختلف دکانوں کے مالکان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر قانونی تجاوزات قا ئم کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہی ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور میں غیر قانونی تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کر رہی ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :