شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید سپرد خاک
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 11:40
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید عبد المعید کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو انسان دنیامیں آیا ہے اس نے واپس جانا ہے ۔ عبد المعید کی شہادت کی خواہش تھی جو اللہ نے پوری کر دی ہے۔ تاریخ اُٹھا کر دیکھیں تو حضرت خالد بن ولید ہر جنگ میں اسی لیے حصہ لیتے تھے تاکہ شہادت حاصل کر سکیں۔
لیکن انہیں طبعی موت نصیب ہوئی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ لوگ جو موت کے ڈر سے جنگ میں جانا نہیں چاہتے ان بزدلوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ آکر میرے جسم پر کوئی ایسی جگہ انگلی رکھ کر دکھائیں جہاں زخم نہ آیا ہو۔ لیکن میں پھر بھی شہادت حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو اللہ نے شہادت کا رتبہ دیا جس پر مجھے اور میرے پورے خاندان کو فخر پے ۔ ہمارے جوان سرحدوں پر کھڑے ہیں تو ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہ رہے ہیں اگر یہ لوگ سرحدوں کی حفاظت نہ کریں تو دہشتگرد ہمارے علاقوں اور گھروں میں گھُس آئیں ۔ ہمارے جوان ہمارے لیے نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات۔ میرا بیٹا بھی ملٹری کی فیلڈ کو پسند کرتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ ڈسپلن کے ساتھ ساتھ میری یہ ڈیوٹی ہے کہ میں اپنے ملک کی حفاظت کروں۔ اسے فوج میں جانے کا بچپن سے ہی شوق تھا ۔ جب بھی چھٹی پر آتا تھا کہتا تھا گھڑی کی طرف دیکھتا تھا،اور کہتا تھا کہ ہمیں ایک سیکنڈ کا بھی احساس ہے کہ اسے کہاں استعمال کرنا ہے آپ کیوں گھڑی کی طرف نہیں دیکھتے۔شہادت سے پہلے میری بات ہوئی تھی اور وہ مجھے تسلی دیتا تھا کہ یہاں سب ٹھیک ہے ہم لوگوں کی بحالی کر رہے ہیں اور کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ ملک میں دہشتگرد جہاں بھی چھپے ہیں انیں ہماری ملٹری وہاں سے نکال باہر کرے گی اور جہنم واصل کر دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.