پیپلز لیبر بیورو کا وفد کل لاہور روانہ ہوگا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:30

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد حسین ہنجرا کی قیادت میں لیبر ونگ کا وفد کل لاہور روانہ ہوگا، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریگا اور لیبر ونگ سرگودہا کے مسائل سے آگاہ کریگا ،جبکہ آئندہ انتخابات میں لیبر ونگ کو نشستیں دینے پر بھی بات چیت کی جائیگی ،عابد حسین ہنجرا نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی جائے گی کہ وہ ملک بھر میں صوبوں میں لیبر ونگ کے عہدیداران اور ورکروں کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کریں تاکہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :