کرپشن نہ صرف ایک اخلاقی خطرہ ہے بلکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی رکاوٹ

ہے‘ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے حالیہ درجہ بندی میں پاکستان 176ویں نمبر سے 116ویں نمبر پر آگیا ہے جو کہ بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘انسداد بدعنوانی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا یواین ڈی پی کے اشتراک سے ’’کرپشن کے خلاف متحد‘‘ کے عنوان سے سمینار سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 19:42

کرپشن نہ صرف ایک اخلاقی خطرہ ہے بلکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن نہ صرف ایک اخلاقی خطرہ ہے بلکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی رکاوٹ ہے‘ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے حالیہ درجہ بندی میں پاکستان 176ویں نمبر سے 116ویں نمبر پر آگیا ہے جو کہ بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘انسداد بدعنوانی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں یواین ڈی پی کے اشتراک سے کرپشن کے خلاف متحد کے عنوان سے سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر احمد میمن ‘یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اور سول سائٹی کے نمائندے شریک تھے ۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ سال شفافیت ‘احتساب اور معاشرے کی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشب میں شمولیت اختیارکی ہے یہ فورم 70ممالک کے اتحاد پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان او جی پی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے حکمت عملی مرتب کر نے کے لئے حکومت اورسول سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسداد بدعنوانی ‘ٹیکس کے معاملات میںانتظامی معاونت کے لئے پاکستان آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن (او ای سی ڈی) میں شمولیت کے لئے پراسیس مکمل کر رہا ہے ۔وزیر داخلہ نے شرکاء کو مائیکرو اکنامک کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہترین تجارتی پالیسیوں کی بدویلت پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد سے زیادہ رہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے معاشی منصوبہ جات بشمول پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے ‘ان منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامز ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی ہر سال پچھلے سال کی نسبت بہتر ہورہی ہے ۔ڈجی جی ایف آئی اے نے کہا کہ اور یو این ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی سیمنار سے خطاب کیا ۔