ترقی میں ہم سے پیچھے ممالک اب ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں ،عمران خان
60کی دہائی میں ترقی کرنے والا پاکستان آج خطے میں پیچھے رہ گیا ، ہم مافیاوں سے مقابلہ کررہے ہیں کرپشن اور سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہ کردیا گیا، نیب کے مطابق چار ہزار ارب کی کرپشن ہے، پاکستان سے دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لارڈنگ کی جارہی ہے ملک میں انرجی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے ، ہم نی300 ہائیڈرل پلانٹ لگائے جس سے کم قیمت میں بجلی کے پی کے میں مل رہی ہے کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا،کراچی کی ترقی ملک کی ترقی سے مشروط ہے،کراچی شہر کی ترقی کیلئے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ، ہم کراچی کی لوکل گورنمنٹ کا نظام بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب
بدھ 13 دسمبر 2017 20:45
(جاری ہے)
ملک میں خوشحالی کے لیے طیب ایردوان نے تاجروں کو ساتھ ملایا۔
مہاتیرمحمد نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک زوارل پزیر ہوتاہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر صنتکاروں اور تاجروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرے گی۔ یہ باتیں انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری(کاٹی)میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروںسے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کاٹی کے صدر طارق ملک، راشد صدیقی،زبیر چھایا،خالد تواب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر، نعیم الحق، علی زیدی، عمران اسماعیل،ڈاکٹر عارف علوی، فیصل وائوڈا،کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان، ثمر علی خان، افتخار فاروقی، شہزاد قریشی، سربلند خان ، فرقان احمداور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی میں ہم سے پیچھے ممالک اب ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں ۔ 60کی دہائی میں ترقی کرنے والا پاکستان آج خطے میں پیچھے رہ گیا ہے۔ ہم مافیاوں سے مقابلہ کررہے ہیں، کرپشن اور سیاسی مداخلت نے اداروں کو تباہ کردیا گیا۔ حکمرانوں کی کرپشن اور سیاسی مداخلت نے ملک کے سارے ادارے تباہ کردیئے ہیں ،نیب کے مطابق چار ہزار ارب کی کرپشن ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لارڈنگ کی جارہی ہے۔ہم نے کے پی کے کے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جس سے اس کی کارکردگی بہتر ہوئی۔ ملک میں انرجی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے ، ہم نی300 ہائیڈرل پلانٹ لگائے جس سے کم قیمت میں بجلی کے پی کے میں مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے،کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا ۔کراچی کی ترقی ملک کی ترقی سے مشروط ہے۔ کراچی شہر کو ترقی دینی ہے تو سب سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں جس میں مئیر ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوناچاہیے۔شہر کے بنیادی مسائل حل کرنا میئر کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ہم کراچی کی لوکل گورنمنٹ کا نظام بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تا جروں کے ہاتھ پاوں باندھ کر مقابلے کے لیے ا تاردیاہے ۔ صنعتی اور تاجر برادری کے ساتھ مشاورت کر کے جلد ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کریں گے۔ چار سال تک تاجر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب سے وقت مانگتے رہے لیکن انکے پاس ملنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 46 سال میں عمران خان کے سوائایک بھی ایسالیڈرنہیں دیکھ جو گلی گلی عوام سے ملتاہومزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.