کرپشن اخلاقی خطرے کے ساتھ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی رکاوٹ ہے، احسن اقبال
ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی حالیہ درجہ بندی میں پاکستان کا 176ویں نمبر سے 116ویں نمبر پرآنا بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومتی کارکردگی ہر پچھلے سال کی نسبت بہتر ہورہی ہے ،انسداد بدعنوانی پر مزید کام کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں کرپشن کیخلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب
بدھ 13 دسمبر 2017 22:10
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال شفافیت ‘احتساب اور معاشرے کی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشب میں شمولیت اختیارکی ہے یہ فورم 70ممالک کے اتحاد پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان او جی پی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے حکمت عملی مرتب کر نے کے لئے حکومت اورسول سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسداد بدعنوانی ‘ٹیکس کے معاملات میںانتظامی معاونت کے لئے پاکستان آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن (او ای سی ڈی) میں شمولیت کیلئے پراسیس مکمل کر رہا ہے۔وزیر داخلہ نے شرکاء کو مائیکرو اکنامک کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہترین تجارتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد سے زیادہ رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے معاشی منصوبہ جات بشمول پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے ‘ان منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی ہر سال پچھلے سال کی نسبت بہتر ہورہی ہے۔سیمینار سے ڈجی جی ایف آئی اے اور یو این ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.