بھارت کے سر پر چوہدراہٹ کا بھوت سوار ہے اور اس کے عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو 25 دسمبر کو پہنچیں گی‘ ملاقات سے متعلق دیگر معاملات طے کئے جارہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 13:39
(جاری ہے)
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے سر پر خطے کی چوہدراہٹ کا بھوت سوار ہے اور بھارتی عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، بھارت کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ پیدا کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے اور کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو 25 دسمبر کو بھیجا جارہا ہے، ملاقات سے متعلق دیگر معاملات طے کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے امن کے لئے جتنی قربانیاں دی ہیں کسی نے نہیں دیں، ہمارے ہزاروں شہری اور فورسز کے جوان دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں، 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے، ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حملے کی مذمت کرتے ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ او آئی سی نے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے کیوں کہ امریکا کا یہ اقدام عالمی امن کے لئے خطرناک ہے، او آئی سی کی طرح باقی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کریں۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے اقتصادی راہداری کے کسی بھی پروجیکٹ کی فنڈنگ نہیں روکی اور نا ہی ایسی کوئی اطلاع ہمارے علم میں ہے، فنڈز کا اجرا مخصوص طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلا دیش سے تعلقات میں مشکلات درپیش ہیں، بنگلا دیش کو کئی بار 1974کے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آگے بڑھنے کا کہا‘ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مودی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنے انتخابات میں پاکستان کو نہ گھسیٹے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے اقتصادی راہداری کے کسی بھی منصوبے کی فنڈنگ نہیں روکی، فنڈز کا اجراءمخصوص طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی فنڈنگ دونوں ممالک کی حکومتوں، وزارتوں اور کمپنیوں کے مابین طے شدہ اصولوں کے تحت ہوتی ہے، ہمیں چین کی طرف سے سی پیک فنڈنگ روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.