سعودی عرب ، روبوٹ کیمرے سے اہل ریاض کو سیلاب سے بچالیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 16:36

سعودی عرب ، روبوٹ کیمرے سے اہل ریاض کو سیلاب سے بچالیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت نقل و حمل نے روبوٹ کی مدد سے ریاض شہر میں سیلاب کی نکاسی کی لائن بند ہونے کا پتہ لگالیا۔

(جاری ہے)

روبوٹ کیمرے نے واضح کیا کہ سیلاب کی نکاسی کی لائن بند ہے۔ تعمیراتی کباڑ بھر جانے کی وجہ سے لائن چوک ہوگئی تھی۔ وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العمودی نے برساتی نالوں کے معائنے کیلئے اسمارٹ کار کا افتتاح کردیا جس پر روبوٹ اورنکاسی سسٹم کے معائنے کےلئے کیمرے نصب ہیں۔