میرا ہمسایہ میرا ذکر کرتا ہے مگر ہم آپس میں بات نہیں کرتے،محمود خان اچکزئی کی شیخ رشید احمد پر بلواسطہ تنقید

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

میرا ہمسایہ میرا ذکر کرتا ہے مگر ہم آپس میں بات نہیں کرتے،محمود خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر بلواسطہ تنقید ،محمود خان اچکزئی نے کہا میرا ہمسایہ میرا ذکر کرتا ہے مگر ہم آپس میں بات نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے شیخ رشید کی جانب سے فاٹا اصلاحات میں رکاوٹ کے حوالے سے کی گئی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرا ہمسایہ ہے اور میرا ذکر کرتا ہے مگر ہم آپس میں بات نہیں کرتے ۔