سپیکر کا ڈکٹیٹر کی تعریف کرنا ایوان کیساتھ مذاق ہے ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اراکین کی سردارایاز صادق کے انٹرویو پر تنقید
سپیکر کی بین السطور گفتگو نے ابہام پیدا کیا ، اس سے منفی پیغام دیا گیا ہے ، حکومت کی ناکامی کے ذمہ دار حکومت اور سپیکر خود ہے ، سپیکر کی جانب سے ایک ڈکٹیٹر کی تعریف کرنا اس ایوان کیساتھ مذاق ہے ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سپیکر ہی اس کا صحیح جواب دے سکتے ہیں ، وہ خود جب اسمبلی آئیں گے تو اراکین ان سے خود پوچھ لیں ، ان کی باتوں پرتمام پارلیمنٹرینز کو تحفظات ہیں،، وزیر پارلیمانی شیخ آفتاب احمد کا جواب
جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01
(جاری ہے)
اجلاس میں نکتہ اعتراض پر ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے معروف ٹی وی چینل کے معروف پروگرام میں موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے جو انٹرویو دیا گیا ہے اس سے پارلیمنٹرینز کی دل آزاری ہوئی ہے ، سپیکر اس معاملے پر وضاحت کریں ، بین السطور گفتگو نے ابہام پیدا کیا ہے ۔
سپیکر کے انٹرویو کا پارلیمان پر منفی اثر پڑے گا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ سپیکر کی جانب سے ناکامی کا اعتراف کرنے کے ذمہ دار حکومت اور سپیکر خود ہے ، سپیکر اس ایوان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں تو ایوان چلانا ان کی ذمہ داری ہے ، ایک ڈکٹیٹر کے دور کو بہتر کہنا جمہوری اور ایوان کیساتھ زیادتی ہے ، مشرف ایک ہی کام بہتر تھا کہ انہوں نے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیا اور آج یہی خواتین حکومت کا کورم پورا کرنے کا انجام دے رہی ہیں ۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ان تمام تحفظات کا جواب سپیکر ایاز صادق خود دے سکتے ہیں ، یہ ان کی سوچ اور ان کا تجزیہ ہے ، وہ آج جب خود ایوان میں آئیں گے تو اراکین ان سے خود پوچھ لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.