پاکپتن، درس معلم نے گندم چوری کا الزام عائد کر کے کمسن طالب علم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) درس معلم نے گندم چوری کا الزام عائد کر کے کمسن طالب علم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک گامے خان میں درس کے قاری مقصود نے زیر تعلیم دس سالہ طالب علم عمران کو گندم چوری کے الزام میں اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے الٹا لیٹا کر سوٹوں کی وار کر کے اسکی پیٹھ کو شدید زخمی کر ڈالا تشویش ناک حالت میں ریسکیو1122نے کمسن طالب علم کی موقع پر پہنچ کر طبی امداد کی پولیس صدر نے میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔