کچھ اپوزیشن جماعتیں غیرجمہوری طاقتوں سے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں، مشاہد اللہ خان

سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:40

کچھ اپوزیشن جماعتیں غیرجمہوری طاقتوں سے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں یہ عوام کے چہروں پر خوشیاں نہیں دیکھنا چاہتے سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رائے دی ان کو رائے دینے کا حق ہے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے 70 سالہ پرانا مسئلہ ہے حکومت جلد حل کرے گی۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی سے نہیں سیکھا، اگر سیکھا ہوتا تو جمہوریت مضبوط ہوتی، اس وقت اتحاد کی ضرورت تھی، کچھ اپوزیشن جماعتیں غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور وہ پاکستان کی عوام کے چہروں پر خوشیاں نہیں دیکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اور سینٹ کے انتخابات بھی وقت پر ہوں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہیں کریں گی تو پاکستان کو شدید نقصان ہوگا۔ پاکستان کے جمہوری نظام میں بڑی طاقت ہے۔ عوام ان سب جماعتوں کو دیکھ رہی ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں کام کر رہی ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں درست فیصلہ کریں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ 70 سال پرانا ہے حکومت فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے اس کے لئے وقت درکار ہے جبکہ رخنہ اندازی کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں جو ایم ایم اے بنی تو اس وقت حالات مختلف تھے، اس وقت جو ایم ایم اے کی اتحاد کی بات ہو رہی ہے اب حالات حق میں نہیں ہیں، ہم اتحاد کے حق میں ہیں، اپوزیشن جماعتوں اور حکومتوں کے اتحاد بھی خوش آئند ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :