اسرائیلی فوج کی امریکی فیصلے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ ، معذور سمیت 4افراد شہید ،160 سے زائد زخمی

کئی مسلمان ملکوں اور دیگر رہنمائوں کی واقعہ کی شدید مذمت ، اسرائیل سے جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کے متنازع فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کا پر امن احتجاج جاری ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں معذور شخص سمیت چار افراد شہید اور160سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری رہا تاہم اس دوران اسرائیلی فورسز نے جارحیت کی نئی مثال قائم کر دی اورنہتے فلسطینی عوام پر ٹوٹ پڑی، جارح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معذور شخص سمیت چار فلسطینی شہید اور 160سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں مزید کشیدگی پید اہوگئی جبکہ کئی مسلمان ملکوں اور دیگر رہنمائوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔