انڈونیشین جزیرہ جاوا میں شدید زلزلہ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:30

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں شدید زلزلہ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.5 ریکارڈ کی گئی جو کہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں زیر زمین تھا۔جس کا دورانیہ 20 سیکنڈ رہا۔عمارت گرنے سے ایک خاتون اور مرد ہلاک ہوگئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے۔زلزلے سے 40 گھر منہدم اور65 کو جزوی نقصان پہنچا۔زلزلے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس کے باعث مریضوں کو کھلی جگہ منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :