ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا مختلف کالجز کا دورہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی و توسیعی کاموں کی تیز رفتاری کا جائزہ لینے کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک 455 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 458کا اچانک دورہ کیا ۔ اس دوران سی ای او ایجوکیشن ، ایکسیئن بلڈنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں اور کالجوںمیں تعلیمی معیارکی بہتر ی کے حوالہ سے بنیادی و ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی جبکہ درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر مربوط حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔انہوںنے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ سکولوں کی چاردیواری کی تعمیراور سیکورٹی انتظامات کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی تکنیکی اموراور مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق ہونے چاہییں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولوں اور کالجوںمیں تعلیمی معیارکی بہتر ی کے حوالہ سے مختلف عمارتوں کی توسیع ، مرمت اور خستہ حالی کو دور کیلئے حکومتی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔