قوم اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی، چیئرمین بلدیہ وسطی

دشمن نے انسانیت کو پامال کرتے ہوئے اور اخلاقیات کی تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے 141معصوم بچوں کو خون میں نہلادیا، ریحان ہاشمی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ آ ج کے روز آ رمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے اپنے معصوم جانوں کو کی قربانیاں دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے ہوئے قوم کو یہ پیغام دیا کہ اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قر بانیاں دی تھیں وہ سلسلہ ہم نے جاری رکھا ہے ، کوئی یہ نہ کہے کہ اس ملک کو بچا نے کیلئے معصوم بچوں اور طالب علموں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا ،دشمن نے انسانیت کو پامال کرتے ہوئے اور اخلاقیات کی تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے 141معصوم بچوں کو خون میں نہلادیا ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سانحہ پشاور کے حوالے سے وائٹ ہاس گرامر اسکول حسین آ باد میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فاق سعید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا جنازوں پر پھول تو بہت دیکھے گئے ،لیکن پھولوں کے جنازے پوری دنیا نے 16دسمبر2014 کو دیکھے، اس کٹھن گھڑی میں پاک فوج نے دشمن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو واصل جہنم کیا تو دوسری جانب پوری قوم نے یکجا ہو کر اور صبرو تحمل دامن تھامتے ہوئے ایک آ واز ہوکر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ "مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہی" چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ قوم ان معصوم بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی اور جب بھی دفاع پاکستان کی ضرورت پڑی تو ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہونگے تقریب کے آ خر میں شہید بچوں کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔