استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گی:شہبازشریف
ْسالڈویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے،صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:10
(جاری ہے)
وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور عوام کو بہتر سے بہتر شہری ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملا لیں گی-انہوںنے کہاکہ استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے -پنجاب حکومت اور متعدد ترک کمپنیوں کے مابین شاندار اشتراک کار موجود ہی- سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے -انہوں نے کہاکہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے ،اس لئے پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام پر کام کررہی ہے -مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو عالمی ماہرین کی مشاورت سے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جا رہاہے -انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اورٹریفک مینجمنٹ پر انسپکٹرجنرل پولیس ذاتی طور پر توجہ دیں -ٹریفک کے بہائو کی بہتری کے لئے مربوط پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے کیونکہ عوام کو بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ ادارو ں کی ذمہ داری ہے -انہوںنے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائی-صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں-انہوںنے کہاکہ شہرو ںکو ہارٹیکلچر سے دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے جیسے ادارے بنائے گئے ہیں -انہوں نے کہاکہ واٹر سیکٹر، ہارٹیکلچراور ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے لئے موثراقدامات متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے -انہوں نے کہاکہ ادارے خوف خدا کریں اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کریں اور وقت کو غنیمنت جانیں اورکام کر کے دکھائیں-قوم کے بچوں اوربزرگوں کو اپنا جان کر انہیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کریں-ترکی جانے والے وفود سے میری درخواست ہے کہ اب کچھ کر کے دکھائیں اور وقت ضائع نہ کریں -ٹریفک مینجمنٹ ، واٹر سیکٹر او رہارٹیکلچرکے شعبوں کی بہتری کے لئے استنبول میونسپلٹی کے حکام سے سود مند معاہدے کئے جائیں -انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولتیں فراہم کر کے اللہ تعالی اورعوام کے سامنے سرخرو ہوں اور لوگوں کی زندگیوں کو آسودہ کر کے ان کی دعائیں لیں- لارڈمیئر لاہور،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹرجنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیربلدیات منشاء اللہ بٹ،وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈخواجہ احمد حسان،استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنیداورمتعلقہ افسران نے ترکی کے شہر استنبول سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری اورمتعلقہ افسران وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.