بلوچستان کے 20اضلاع میںپولیو مہم (آج) بروز پیر سے شروع ہوگی ،مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو مہم کے دوران 6761ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گے۔کوآرڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹرسید فیصل احمد
اتوار 17 دسمبر 2017 15:42
(جاری ہے)
مہم میں مجموعی طورپر 6761ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 5934موبائل ٹیمیں، 364ٹرانزٹ پوائنٹس اور480فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔
مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہذاٰ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.