یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں صلح ہو گئی

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پرمقدمہ درج نہیں کرا رہے، فواد چوہدری و دیگر رہنمائوں نے رابطہ کیا تھا، علی قاسم گیلانی دونوں فریقین قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے، علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرادیا،فواد چوہدری

پیر 18 دسمبر 2017 17:02

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں صلح ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف میں صلح ہو گئی، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یقین دہانی پرمقدمہ درج نہیں کرا رہے، فواد چوہدری و دیگر رہنمائوں نے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں فریقین قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے، علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرادیا۔

(جاری ہے)

پیر کو علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی میں فائرنگ کے واقعہ پر صلح ہو گئی۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے علی موسیٰ گیلانی سے مقدمہ درج نہ کرانے کی درخواست کی تھی، رابطے کے بعد گیلانی خاندان نے مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لے گی۔ علی قاسم گیلانی نے کہا کہ فواد چوہدری و دیگر رہنمائوں نے رابطے کئے، پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر مقدمہ درج نہیں کر رہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ علی موسیٰ اور فیصل جاوید سے بات کر کے معاملہ حل کرا دیا ہے، تنازع احسن طریقے سے حل کرلیا، دونوں فریقین کوئی چارہ جوئی نہیں کریں گے۔