سرگودھا‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈ یالوجی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کارڈیالوجی سنٹر کو مسلم لیگ( ن) کے مرحوم سابق ایم این اے عبد الحمید چوہدری کے نام سے منسوب کیاگیا ہے

منگل 19 دسمبر 2017 15:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2017ء) سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مسلم لیگ ن کے مرحوم سابق ایم این اے عبد الحمید چوہدری کے نام سے منسوب کر کے کارڈ یالوجی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا افتتاح وفاقی پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلستان چوہدری حامد حمید نے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چھٹہ کے ہمراہ کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ اس منصوبہ 6 ماہ کے قلیل عرصہ مکمل کیا جائے گا -اس کارڈ یالوجی سنٹر کے منصوبہ پر جو لاگت آئے گء اس کی رقم میں سرگودھا ضلعی حکومت معاونت کرئے گئ-رکن قو می اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا کہ عبدالحمید کارڈ یالوجی سنٹر کا قیام سرگودھا کی عوام کے تحفہ ھے -اانہوں نے بتایا کہ اب شہریوں کو دل کی بیماریوں کے علاج دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

حامد حمید نے کہا کہ مخالفین شہر کے ترقیاتی کاموں رکاوٹ رہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبہ کی منظوری سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دی تھی -