پشاورپولیس کی جانب سے کرسمس تقریبات کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پشاورپولیس کی جانب سے کرسمس تقریبات کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ شہراور مضافات میں 38گرجاگھروں سمیت کرسچن کالونی کو سیکورٹی زون میں شامل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کرسمس تقریبات کیلئے ایک ہزاراضافی پولیس اہلکارتعینات ہونگے ۔ اہم اورحساس عمارتوں پرایلیٹ فورس کے جوانوں کو تعینات کیاجائیگا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ،سٹی پولیس پٹرولنگ ودیگر اہلکارحساس مقامات، گرجاگروں پرڈیوٹی انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :