دنیا میں کوئی بھی انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ‘ مدیحہ شاہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 13:22

دنیا میں کوئی بھی انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ‘ مدیحہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2017ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ،بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے لیکن فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے اور جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو شکست اسکا مقدر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو دعائیں دیا کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے دکھی انسانیت کی فلاح کے لئے کام کریں اس سے روحانی سکون میسر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور میں بھی اپنی زندگی اسی ڈگر پر بسر کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سال 2018ء فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہو گا کیونکہ نئے سال میں تقریباً تیس سے زائد فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :