میاں نوازشریف کے احکامات ، وعدوں پر عمل درآمد میری پہلی ترجیح ہے‘وزیراعظم

جمعہ 29 دسمبر 2017 13:11

میاں نوازشریف کے احکامات ، وعدوں پر عمل درآمد میری پہلی ترجیح ہے‘وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف کے احکامات ، وعدوں پر عمل درآمد میری پہلی ترجیح ہے ، حویلی ایکسپریس وے اور سی ایم ایچ کے منصوبہ جات پر عمل درآمد کی کوشش کروں گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کی توقعات پر پورااتریں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے کارکن سابق ممبراسمبلی راجہ مسعود ممتاز حسین راٹھور سے ملاقات میں کیا۔

مسعود راٹھور نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ملاقات کیلئے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دوسال قبل بحیثیت وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہمارے ضلع حویلی کادورہ کرکے وعدہ کیاتھا حویلی ایکسپریس وے اور سی ایم ایچ کی تعمیر کرائینگے ۔

(جاری ہے)

یہ انکے وعدے اعلانات ہیں جن پر عوام عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہامجھے اور میرے قائد نوازشریف کو آزادکشمیر کے عوام سے بہت پیار ہے ہم میاں نوازشریف کے اعلانات پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرتے رہیںگے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک حق خوداردیت کی کامیابی کیلئے پاکستان کا اخلاقی سیاسی سفارتی کردار قائم دائم رہے گا۔

اسی حوالے سے کوئی کمزور ی نہیں دکھائی جائے گی عالمی برادری پرفرض ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے اپنا موثر کردار اداکرے عالمی سطح پر ہر فورم پر کشمیر کی آوازگونجتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :